لاہوریوں کی پسندیدہ سستی تفریح بھی مہنگی ہوگئی

Lahore Zoo
کیپشن: Lahore Zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(سعدیہ خان)لاہوریوں کی پسندیدہ سستی تفریح بھی مہنگی ہوگئی، چڑیا گھر میں سانپ گھر دیکھنے والوں کو 50 روپے کا الگ سے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

چڑیا گھر میں قائم سانپ گھر کو دوسال کے لئے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے، ٹھیکدار نے 87 لاکھ میں سانپ گھر کا ٹھیکہ لیا، اب چڑیا گھر  میں سانپ گھر دیکھنے کے لئے فی کس 50 روپے کاٹکٹ الگ سے خریدنا ہوگا، چڑیا گھر سیر کے لئے جانے والے سیاح پارکنگ کی مد میں 30 روپے اور چڑیا گھر میں داخلے کی مد میں چالیس روپے ادا کرتے ہیں،بچے کا ٹکٹ 20 روپے ہے۔

  سانپ گھر پرٹکٹ لگانے سے شہریوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سانپ گھر کے انتظامات چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کی و جہ سے سانپ گھر کو پرائیویٹ کیا گیا ،ٹھیکہ دار سانپوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی خود کرے گا۔

دوسری جانب ریچھ کا بچہ پالنے کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے 2 ماہ کا ریچھ کا بچہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو واپس بھیج دیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ریچھ کے بچے کو ملک سے باہر بھیجا جائے گا۔

واضح رہےکہ محکمہ جنگلی حیات نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد کے علاقہ نیلم ویلی میں خاتون سے ریچھ کا بچہ تحویل میں لیا تھا، خاتون کو جرمانہ کیا گیااور عدالتی احکامات پر ریچھ کے بچے کو لاہور چڑیا گھر کے حوالےکیا گیا تھا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer