آن لائن سسٹم نے محکمہ ایکسائز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

آن لائن سسٹم نے محکمہ ایکسائز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی ) ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفراور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے شروع کیا گیا آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم شروع ہوتے ہی بے سود ثابت ہونے لگا، پہلے دو روز میں صرف ستاون شہریوں نے اپوائنٹمنٹ لی جن میں سے 23 ٹرانزیکشن کے لیے دفاتر میں آئے جبکہ دو روز میں ہی کروڑوں روپے کی کم وصولی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے دفتر آنے والوں کی سہولت کے لیے اپوائنٹمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جو کہ موثر ثابت ہونے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔ دو دنوں میں محکمہ ایکسائز کو بکنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اڑھائی ماہ دفاتر کھولنے بعد کروڑوں روپے کم ٹیکس وصول کیا گیا لیکن محکمہ ایکسائز کے سائنسدان مینول سسٹم کو شروع کرنے کے اب بھی حامی نہیں ہیں۔

کیونکہ دفاتر کے اخراجات پہلے جتنے اور کمائی کئی گنا کم ہوگئی ہے۔ نئے سسٹم کے تحت 2 روزمیں ایکسائز صرف 15 لاکھ سے زائد کا ٹیکس جمع کرسکا ہے جبکہ آن لائن سسٹم سے پہلے ایکسائز کو روزانہ ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپےکا ریونیو جمع ہوتا تھا۔

نئے سسٹم کے تحت پہلے روز 11 لاکھ اور دوسرے روز ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ ان حالات میں عوام خوار ہوگئے ہیں کیونکہ شہریوں کو بغیر شناختی کارڈ اور بکنگ کا ایس ایم ایس دکھائے بغیر دفتر جانے کی اجازت نہیں اور آن لائن سسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ 3 ہزار سے زیادہ شہریوں کی اوسط کم ہو کر دفاتر آنے والوں کی تعداد 12 رہ گئی ہے۔