سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، جمعرات کو سونا 400 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا، سونے کے نرخ مزید بڑھنے پر شہریوں اور جیولرز برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 400 روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 97600 روپے تک پہنچ گئے، بایئس قیراط فی تولہ سونا 89499 روپے کا ہوگیا ہے۔

جیولرز کہتے ہیں سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کی تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، سیل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ اس حوالے سے خواتین صارفین بھی پریشان ہیں۔

خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

ادھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 66 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 164 روپے سے نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 164.32 سے کم ہوکر 163.66 روپے پر بند ہوا۔