زین عابد: جنرل ہسپتال شعبہ جنرل سرجری میں انتظامی نا اہلی کی وجہ سے اے سی اور چلر کی عدم دستیابی نے مریضوں کو گرمی سے بے حال کر دیا۔
ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ جنرل ہسپتال کے جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں اے سی اور چلر نہ لگائے جا سکے۔شدید گرمی کے موسم میں مریض گرمی سے بے حال ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت گرمی سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے خریدی گئی ادویات کےبلوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں
انتظامیہ اس بارے میں کسی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔مریضوں اور انکے ورثا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انتظامیہ کی نا اہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔