شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس کے نیچے ٹرک پھنس گیا، ٹریفک کی روانی متاثر

شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس کے نیچے ٹرک پھنس گیا، ٹریفک کی روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہائیٹ بیرئیرز نہ ہونے کی وجہ سے شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈرپاس کے نیچے ٹرک پھنس گیا۔
کینال روڈ پرانڈرپاسزمیں ٹرکوں کا پھنسنا معمول بن گیا۔ہائیٹ بیرئرز نہ ہونے کی وجہ سے شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس کے نیچے ٹرک پھنس گیاجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور انڈرپاس کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹائروں سے ہوا نکال کر ٹرک کو انڈر پاس سے باہر نکالاگیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار شہر کے کئی انڈر پاسز کے نیچے ٹرک پھنس چکے ہیں جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔