ویب ڈیسک: بالی ووڈکے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عامر خان اور گوری کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی،اس حوالے سے عامرخان کاکہناہے کہ شادی کی چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے مختصر اور نجی تقریب کیلئے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو ذاتی طور پر حتمی شکل دی ہے،شادی میں دونوں فیملیز اور دوستوں کو ملا کر 100 سے 150 کے قریب لوگ شرکت کریں گے جبکہ عامر خان اور گوری کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے پرانے دوست اور فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور نیز راج کمار سنتوشی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔
عامر خان نے رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی تھی جو 2022 میں ختم ہوگئی،اس کے بعد 2005 میں کرن رائوسےشادی کی لیکن 2021 میں وہ بھی علیحدگی پر ختم ہوگئی۔