سٹی 42: لاہور پولیس چوروں کی کمر توڑنے میں کامیاب ہوئی ۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال چوری کی وارداتوں میں 13 فیصد کمی سامنے آئی ۔
سال 2025ء کے 5 ماہ میں شہر بھر میں چوری کی 26 ہزار 582 وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال کے 5 ماہ میں مختلف تھانوں میں چوری کے 22 ہزار 912 مقدمات درج ہوئے ۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 6374، رواں سال 4948 وارداتیں رپورٹ ہوئے ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال چوری کے 3122، رواں سال 2656 مقدمات درج ہوئے ۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 5422، رواں سال 4862 مقدمات کا اندراج کیا گیا
سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 1846، رواں سال چوری کی 1776 وارداتیں ہوئیں ۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 6322، رواں سال چوری کی 5248 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال چوری کے 3496، رواں سال 3422 مقدمات درج کیے گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App