ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، ایران پر حملے کا دعویٰ بھی دہرایا: ٹرمپ

امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، ایران پر حملے کا دعویٰ بھی دہرایا: ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور نہ ہی آئندہ جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی سلامتی اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم اگر ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کے بقول امریکہ دنیا کا طاقتور ترین اور ترقی یافتہ ملک ہے اور کسی دوسرے ملک نے اس جیسی کارکردگی نہیں دکھائی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے طاقتور حملے کے ذریعے ایران کو ناکامی سے دوچار کیا، جبکہ وینزویلا کے حوالے سے بھی کہا کہ امریکہ نے ایک ہی دن میں اسے شکست دی۔

ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کامیاب ہوگی، چاہے سیاسی مخالفین اس نتیجے کو تسلیم کریں یا نہ کریں۔