ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

اسلام آباد: پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں 1712 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ملازمت کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 4 دن باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے تمام صوبوں کے نوجوانوں کا کوٹہ شامل ہے اور بھرتیوں میں صرف میرٹ کو بنیاد بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سفارش یا غیر قانونی اثر و رسوخ استعمال کرنے والے امیدوار فوری طور پر نااہل قرار دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے ان کے قریبی علاقوں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اسلام آباد پولیس میں شامل ہوں اور فخر کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں۔