ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ پر اضافی ٹول ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ پر اضافی ٹول ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احتشام کیانی:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی صورت میں 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی سے متعلق  نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ حکم تک اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔

عدالت نے یہ حکم موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس کی بنیاد پر اضافی ٹول ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر جاری کیا۔

درخواست گزار کے وکیل جلال حیدر نے مؤقف اختیار کیا کہ این ایچ اے کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق نہیں اور اس کے تحت 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔