اویس کیانی: حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 227 روپے 5 پیسے تھی۔
اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں کو جاری کر دیا گیا ہے اور نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔