سٹی 42 : محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ میں مرکزی کنٹرول قائم کردیا گیا، کنٹرول روم تھریٹ الرٹ فوری طور پر اسٹک ہولڈرز کو بھیجے گا، ساتھ ہی کنٹرول روم خصوصی رپورٹس اور حادثات کی رپورٹس متعلقہ اداروں کو بھی بھجوائےگا۔ اسکے علاوہ کنٹرول روم صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹس کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ کنٹرول روم الیکٹرک میڈیا رپورٹس کےذریعے بھی صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔
وزارت داخلہ کے مختلف افسران کو آج8 ویں محرم سے ڈیوٹیز پر مامور کردیا گیا ، افسران 10 ویں محرم تک مختلف اوقات کار میں فرائض انجام دیں گے۔ کنٹرول روم ہوم ڈیپارٹمنٹس اور متعلقہ اداروں کے مابین کورڈینیشن کا کام کرے گا ۔
کنٹرول روم میں ایمرجنسی نمبر، فیکس اور وائرلیس سسٹم بھی نصب کردیے گئے ہیں۔