ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبہ سے زیادتی کی افواہ کا معاملہ، ملزمہ سارہ خان کے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم

طالبہ سے زیادتی کی افواہ کا معاملہ، ملزمہ سارہ خان کے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی افواہوں کا معاملہ, سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ملزمہ کیخلاف کیس کی سماعت, ملزمہ سارہ خان کو جیل سے ٹرائل کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا.

عدالت نے ملزمہ سارہ خان کیخلاف مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دیں, عدالت نے مقدمہ کو سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا.

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا, ملزمہ سارہ خان کے وکیل نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی.

ملزمہ سارہ خان کی درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے, ملزمہ نے ویڈیو بنا کر زیادتی کا شکار لڑکی کی والدہ ہونے کا جھوٹا دعوی کیا.

ملزمہ نے سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر جھوٹی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی، ملزمہ سارہ خان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمہ نے افواہ پھیلا کر انتشار پھیلایا اور طلبہ میں ہنگامہ آرائی کے لئے اشتعال پیدا کیا۔