سٹی42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 21روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 21روپے مہنگا ہونے سےنئی قیمت 482 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی،ادھر زندہ برائلر کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ ہول سیل ریٹ 319 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 58روپے مہنگا ہوگیا ہے