فاران یا مین :محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظر موبائلز سکواڈ کی داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر ر کھی جا رہی ہے،موبائلز سکواڈ کی 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ذرائع کے مطابق موبائلز سکواڈ چیکنگ کے دوران 18 اشتہاری و 13 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا،ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے37623 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا،ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد کر لیا۔
داخلی و خارجی راستوں پر 8792 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا،سیاہ شیشے،نیلی بتی والی 337 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔