رومیل الیاس: مولانا احمد علی روڈ پر روٹی پلانٹ کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کے نامکمل منصوبہ کی وجہ سے شہریوں کیلئے آمدورفت عذاب بن گئی ، نوکیلے پتھر اور ملبے کے ڈھیر شہریوں کیلئےاذیت کا باعث بن گئے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر کھلے مین ہولز حادثات کا باعث بن رہے ہیں ۔تاجروں کی کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ تاجروں نے کہنا ہے کہ سڑک کی ازسر نو تعمیر کے لئے کھدائی سے جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑ گئے۔
راہگیروں کو آنے جانے میں مشکلات سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔ تاجروں اور مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر زیر التوا منصوبہ جلد مکمل کر وانے کا مطالبہ کردیا.