تاجر برادری کا بدھ کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان

تاجر برادری کا بدھ کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : سویڈن میں قران پاک نذر آتش کرنے کیخلاف تاجر برادری کا بدھ کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔صدر خدمت گروپ بابر محمود کی زیر صدارت احتجاج کی تیاریوں بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
 اجلاس میں ہال روڈ خدمت گروپ کے جنرل سیکرٹری معظم علی خان،محمد اعظم،عامر بھنڈر ،اور دیگر تاجر قائدین شریک ہوئے ۔صدر خدمت گروپ بابر محمود نے کہا کہ بدھ کے روز تاجر برادری احتجاجی طور پر 1 گھنٹہ دکانیں بند کرے گی اور ریگل چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ بابر محمود نے کہا کہ مغربی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں اور ایسے واقعات تسلسل کیساتھ رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ متحد ہوکر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔