سویڈن اسلام کےمتعلق غلط فہمیاں دور کرے، چیئرمین سینیٹ کا سویڈش پارلیمنٹ کےاسپیکر کو خط

Sadiq Sanjrani writes letter to Swedish Parliament's speaker, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈن کی پارلیمنٹ کےاسپیکر کو خط میں کہا ہے کہ سویڈن اسلام کےمتعلق غلط فہمیاں دورکرے، انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سویڈن خود آسکتا ہوں۔

سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی نے ویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام خط میں کہا کہ جدید دور میں مقدس شخصیات، صحیفوں اور مزہبی جذبات کی بے حرمتی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام ایک جامع ضابطہ اخلاق ہے۔

اسلام رواداری، امن، خوشحالی، انسانیت اور محبت کی گہری اقدار کو سمیٹتا ہے۔

قرآن پاک ایک ہماری مقدس کتاب، ایک لازوال رہنما اور تشدد کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

قرآن امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا اسلام ہمیں سختی سے دوسرے مزاہب، پیغمبروں یا مقدس کتابوں کی توہین سے روکتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کی توہین مسلمانوں کو بے پناہ تکلیف پہنچاتی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین سے پہنچنے والی تکلیف کو حقیقت سمجھ کر اس کا اعتراف کیا جائے۔ دنیا کو اسلام کے حقیقی مفہوم اور پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کیلئے گہری عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔

قرآن پاک کی حالیہ بے جرمتی اور ماضی کے دیگر واقعات علم کی کمی اور غلط فہمیوں کی جڑ ہے۔

اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جانا ہم سب پر فرض ہے۔

ہم پر فرض ہے کہ دوسروں کو افہام و تفہیم، رواداری اور بین المزہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تعلیم دیں۔

سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مزمت قابل تعریف ہے۔

سویڈن حکومت اسلام کے بارے کے میں غلط فہمیوں کو دور کرے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید لکھا کہ  علاقائی اور عالمی استحکام کیلئے مختلف عقائد، مزاہب، برادریوں کے مابین رواداری، احترام اور ہمدردی ضروری ہے۔اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے میں خود سویڈن آسکتا ہوں۔ 

ہم باہمی تعاون سے پرامن اور روادار دنیا میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔