ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی

 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی۔

 آئی ایم ایف معاہدہ ہوتے ہی پاکستانی معیشت پر چھائے خطرات کے بادل چھٹنے لگے، معاہدہ ہوتے ہی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کی قیمت بھی کم ہوئی۔ گزشتہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہو چکا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے سے  کم ہو کر 280 روپے تک گرگیا ہے۔

 ڈالر کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں یورو 18روپے سستا ہوکر 295 روپے، برطانوی پاونڈ 13 روپے سستا ہوکر 355 روپے، امارتی درہم 3روپے سستا ہوکر 76 روپے اور سعودی ریال 2 روپے 40 پیسے سستا ہوکر 73 روپے تک گرگیا ہے۔