ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا سے دلائل طلب

Yasmin Rashid Bail petitions; hearing, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: عسکری ٹاور حملہ،مسلم لیگ کے آفس پر حملہ اور گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔


انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا اور مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی ۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی تھی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ۔

یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ،مسلم لیگ کے آفس پر حملہ اور گلبرگ میں کنٹینرجلانے سمیت تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔