عید قربان، سول ایوی ایشن کی شہریوں سے اپیل

عید قربان، سول ایوی ایشن کی شہریوں سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) عید قربان پر پرندوں سے جہازاور ہوائی سفر کو کیسے محفوظ بنانا ہے؟سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں،، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر آگاہی مہم شروع کردی گئی۔

سی اے اے کی جانب سے تمام ائیرپورٹس انتظامیہ کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق بڑی عید پر شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ آلائشیں مقرر کردہ جگہوں پر پھینکیں تاکہ پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو نقصان نہ پہنچے اور فضائی سفر محفوظ رہے۔ سی اے اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ آلائشوں کے پڑے رہنے کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں اضافہ ہوجاتا ہے، جو جہازوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

تمام بلدیاتی ادارے عید الاضحیٰ پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ قومی اثاثوں اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام شہریوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔