(علی اکبر) وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی فرودس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت،کہتے ہیں کہ منصوبے کو جلد مکمل کر کے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت مہیا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ خود گاڑی چلا کر سائٹ پر پہنچے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے سائٹ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیااور منصوبے پر کام کرنے والوں سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سےسنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی۔یہ دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا، حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کررہا ہوں، تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جلد دوبارہ آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا،ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔
وزیراعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar کا بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ: وزیراعلی خود گاڑی چلا کر سائٹ پر پہنچے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) July 4, 2020
وزیراعلی پنجاب کی منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت۔ pic.twitter.com/3Crb6izG1I