ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیمرا کے غیرقانونی حکمنامے کیخلاف صحافی برادری  24نیوز کے ساتھ کھڑی ہوگئی

پیمرا کے غیرقانونی حکمنامے کیخلاف صحافی برادری  24نیوز کے ساتھ کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش، پیمرا کے غیرقانونی حکمنامے کے خلاف پوری صحافی برادری کھڑی ہوگئی، سینئرتجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ پیمرا کے فیصلے سے پاکستان اورحکومت کی پوری دنیا میں بدنامی ہوگی، سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم، صدر پی یو جے شہزاد بٹ اور صدرکراچی پریس کلب امتیاز فاران کی بھی شدید الفاظ  میں مذمت۔

 

پیمرا کا  آزادی صحافت پربڑا وار، ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کردیا گیا، سینئرتجزیہ کار حامد میر نے 24 نیوز کے لائسنس معطلی کی شدید الفاظ  میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آزادی صحافت کا نعرہ لگاتے رہے ہیں انہیں ایسے اقدام زیب نہیں دیتے، حکومت نے آزاد میڈیا کا گلا گھونٹ دیا، اس سے دنیا بھر میں حکومت کی بدنامی ہوگی۔

 

سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم  نے  پیمرا کے  فیصلے کو  آزادی صحافت پرحملہ قراردے دیا اور  انہوں نے  کہا کہ پیمرا نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے، بنی گالا بھی جائیں گے اور سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے بھی پیمرا کے حکم نامے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

 

صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ ٹوئنٹی فور نیوز پر پیمرا کا وار کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے، میڈیا کو دبانے سے کارکردگی بہترنہیں ہوتی۔  صدرکراچی پریس کلب امتیاز فاران نے بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیمرا کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، حکومتی بدنیتی کے باعث 24 نیوز کا لائسنس معطل کیا گیا۔

 

دوسری طرف صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیمرا کے یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کرتے، چینل کا لائسنس منسوخ کرنا آزادی اظہار رائے پر بڑاحملہ ہے، ورکرز کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer