تبدیلی سرکار کا میرٹ، دعوے نعروں تک محدود

تبدیلی سرکار کا میرٹ، دعوے نعروں تک محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) گریڈ 17 کے ریٹائرڈ افسر کو کنٹریکٹ پر پر کشش اسامی پر تعینات کرنے کیلئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے جی ایم ریلوے آفتاب اکبر کو سفارشی مراسلہ جاری کردیا۔ 

نئے پاکستان میں پرانی روش برقرار ہے، حکومتی جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے اپنوں کو نوازنے کیلئے سفارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ریٹائرڈ آفس سپرنٹنڈنٹ طارق محمود احمد کو کنٹریکٹ پر دوبارہ نوکری دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارشی مراسلے میں جی ایم ریلوے کو کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے ریٹائرڈ ملازم کو ریلوے پروجیکٹ میں مناسب نوکری دی جائے۔

جس پر جی ایم ریلوے آفتاب اکبر نے ماتحت افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ افسر کو سی پیک ریلوے پرجیکٹ میں پرکشش اسامی پر ایڈجسٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔