ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیس سالہ نامعلوم  لڑکی اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیس سالہ نامعلوم  لڑکی اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: کاہنہ میں کھیتوں سے بیس سالہ نامعلوم  لڑکی جبکہ سندر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے پانڈوکی میں کھیتوں سے نامعلوم بیس سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کسی اور مقام پر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینکی گئی۔  پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم اور تفتیش میں سامنے آئیں گے۔

 دوسری جانب سندر کی حدود موہلنوال کے علاقے سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer