حج آپریشن شروع، پاکستان سے پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ

حج آپریشن شروع، پاکستان سے پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پاکستان سےائیر بلیو کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ سے 214 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

  پاکستان سے پہلی پرواز 214 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، ائیربلیو کی پہلی پرواز لاہور ائیر پورٹ سے 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی، عازمین حج کو وزارت مذہبی امور کے حکام اور عازمین حج کے عزیز و اقارب نے رخصت کیا، اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر مذہبی اُمور سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ تمام عازمین حج کو مبارکباد دیتا ہوں، حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کا بہترین اقدامات پر شکریہ بھی ادا کرتا ہوں،حکومت پاکستان نے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، آپ لوگوں کو یہاں الوداع کہنے آنا میری خوش قسمتی ہے، حجاج کو رخصت کرنے سے پہلےخصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

اس موقع پر ائیر پورٹ مینجر نذیر احمد خان، ڈائریکٹر حج ریحان عباس، پی آر او سول ایوی ایشن کامران ملک اوردیگربھی موجود تھے، سینئر مینجرائیربلیونارتھ کنوریاسرنے کہا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کی پہلی پرواز کیلئے ائیربلیو کو منتخب کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer