اسرار خان : جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران شہری کی پراسرار ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق گلے میں کپڑا ڈال کر مبینہ طور پر گھسیٹنے سے 40 سالہ ارشاد جاں بحق ہوا، واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان زیر حراست ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی ڈیفنس بریرہ بھی موقع پر پہنچے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات جاری ہے۔