ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روجھان؛ پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، لونڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک

روجھان؛ پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، لونڈ گینگ کا سرغنہ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : (روجھان) کچے میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے، جس کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوگئے۔ 

ڈی پی او محمد عمران کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے لونڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین لونڈ ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا ۔ 

ترجمان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری لونڈ گینگ کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی، پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی، ڈاکو زخمیوں سمیت فرار ہوگئے۔ 

پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے ۔