(خورشید رحمانی ) خراب موسم ، دھند اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مختلف ایئرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکارہوگئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی صبح 8 بجے کراچی سے لاہور والی پرواز پی کے 302 دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی،کراچی ائیرپورٹ پر امارات، ایئر سیال، ایئر بلو، پی آئی اے اور چائنا ایئر کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 302 شام چار بجے روانہ ہوگی،اسی طرح ائیر سیال کی لاہور سے دبئی جانےو الی پرواز 786 تین گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے شیڈول ہے۔
پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 305 رات 10 بجے شیڈول ہوئی ہے،سعودی ایئر کی اسلام آباد سے جدہ کی پرواز 729 بھی تاخیر کا شکارہوئی ہے،ائیر سیال کی ملتان سے جدہ کی پرواز 723چار گھنٹے تاخیر سے شام چار بجے شیڈول کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 رات 10 بجے شیڈول ہے۔