ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 4500 ہسپتال اور دیہی مراکز نادرا سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر

پنجاب کے 4500 ہسپتال اور دیہی مراکز نادرا سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : حکومت پنجاب نے صوبے کے 4500 سے زائد ہسپتال اور دیہی صحت مراکز کو نادرا کے جدید سسٹم سے منسلک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ 

نادرا نے اپنی CRVS (Civil Registration and Vital Statistics) سسٹم کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے اور ریجنل ہیڈ آفس کے تحت متعدد ہسپتالوں میں جدید آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں قصور، ننکانہ اور سیالکوٹ کے ہسپتال نادرا کے جدید سی آر وی ایس سسٹم سے منسلک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق بچوں کی پیدائش اور شہریوں کی وفات کی اطلاع براہِ راست یونین کونسلز اور نادرا کو موصول ہوگی، جس سے رجسٹریشن کا عمل تیز اور شفاف ہوگا۔