(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوارک میں حسن شریف نامی امام مسجد بےکو رحم طریقے سے شہید کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز نیو جرسی کے شہر نیوارک میں واقع مسجد کے باہر امام مسجد گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔
مقامی پولیس کا اس افسوسناک واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ اب تک اس قتل کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہوسکا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
امام مسجد کے اس دنیا سے گزر جانے پر یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹرانپوٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی ترجمان لیزا فاربس کا کہنا تھا کہ 2006 سے حسن شریف نامی یہ شخص نیوارک کی لبرٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرانسپوٹیشن سیکیورٹی آفیسر تھےاور ساتھ ہی ساتھ یہاں امام مسجد کے طور پر بھی کام کرتے تھے۔
لیزا فاربس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، ان کے اہلخانہ ، دوستوں اور ساتھیوں سے تعزیت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل و حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث اس وقت پورے امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر ہے اور تو اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔