بھارتی گانے پر لوگوں کی تنقید، سجاد علی کا کرارا جواب

Famous singer Sajjad Ali's statement on Twitter
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: معروف گلوکار سجاد علی کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کب کہا کہ بالی ووڈ نے میرا گانا کاپی کیا؟

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بالی وڈ کے ایک گانے پر لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے مہدی حسن کی غزل کاپی کی ہے۔ لوگوں کی جانب سے تنقید کرنے پر معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں نہ کسی گلوکار کا نام لیا، نہ فلم کا اور نہ ہی گانے کا نام  لیا تھا، میں ایسے بیانات نہیں دیتا کہ میرا گانا نقل کیا گیا ہے، میں ایسے بیانات نہیں دیتا،  میں نے کہا تھا کہ گانا سن کر انہیں اپنا پرانا گانا یاد آگیا۔

 سجاد علی نے کہا کہ یہ غزل مہدی حسن کی نہیں احمد فراز کی ہے اور ایک غزل مختلف گلوکار اپنی اپنی دھنوں کے ساتھ گاتے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ یہ میوزک ہے اسے انجوائے کریں، لڑائی جھگڑے کی کیا ضرورت ہے؟

واضح رہے کہ سجاد علی کے مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی پوسٹ پر مختلف آراء بھی دے رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر