سٹیج سے بڑا نوٹوں کا ہار! دلہے کی شادی یادگار

Baratis prepared a garland of money bigger than the stage for the groom
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: باراتیوں نے شادی کو یادگار بنانے کے لئے دلہے کو سٹیج سے بھی بڑا نوٹوں کا ہار پہنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی کا دن ہر کسی کے لئے یادگار ہوتا ہے، ہر کوئی مختلف عمل سے اسے مزید یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ نے شادیوں کے موقع پر نوٹوں کی برسات ہوتے تو بہت دیکھا ہوگا، لیکن حال ہی میں باراتیوں نے دلہے کی شادی کو  یادگار بنانے کیلئے سب سے الگ طریقہ اپنایا۔

جیسا کہ  دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں نے دلہے کے لئے نوٹوں کا ایسا ہار تیار کروایا ہے جو سٹیج سے بھی بڑا ہے، جبکہ کئی افراد  اسے اٹھا کر دلہے کے پاس لا رہے ہیں، یہ انوکھی شادی سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر