محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں یخ بستہ شمال مشرقی ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ جمعرات کو پارہ مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 سے 25 کلو میٹر کے درمیان ریکارڈ ہوسکتی ہے۔ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہے گی۔

جمعے تک موسم دن کے وقت خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہے۔