جسم میں خون کی بہتر روانی کے لئے  کونسی غذائیں مفید ہیں؟

Health tips
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تندرستی ہزار نعمت ہے،انسان کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ انفرادی واجتماعی ہردو سطح پر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکے۔

 تفصیلات کے مطابق اگر جسم میں خون کا بہاؤ سست روی کا شکار ہویا وہ آکسجن سے بھرپور نہ ہوتواس کی کچھ علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں جیسے ہاتھ ہیروں کا سن ہونا یا ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہونا، ہاتھ اور پیروں میں تکلیف، درد اور پٹھوں کا اکڑنا شامل ہیں تاہم ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں استعمال کر کے ہم اس مسئلے  کو حل کر سکتے ہیں۔

 مثال کے طور پر چقندر میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں نائٹریٹ بھی شامل ہے یہ جسم میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں بدل جاتا ہے۔

چقندرمیں پائے جانے والے اس اہم جز کی بدولت شریانیں اپنے افعال بہتر انداز میں انجام دیتی ہیں یہ جزشریانوں کو کشادہ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور دیگر اعضاء تک خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق چقندر کے جوس کا استعمال بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے۔

 مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کثرت سے پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لئے ضروری سمجھاجاتا ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فیٹی ایسڈز جسم میں خون کے بہاؤ کے نظام کے لئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں یہ بلڈ پریشر کو بھی اعتدال میں رکھنے کے ساتھ شریانوں کو بھی صاف رکھتے ہیں۔

    آسانی سے دستیاب لہسن  ایک ایسی سبزی ہے جس میں سلفر مرکب ایلسین کی کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں جو شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسے افراد جو غذا میں لہسن کا بھر پوراستعمال کرتے ہیں ان میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کو جسم کے تمام اعضاء تک خون پہنچانے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور بلڈ پریشر بھی اعتدال میں رہتا ہے۔

 پالک وٹامن سی حاصل کرنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اس میں نائٹریٹ کثرت سے پایا جاتا ہے جو خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں معاونت کرتا ہے۔اس میں شامل اجزاء شریانوں کو کشادہ بناتے ہیں اور اس طرح خون کا بہاؤ بہترہوتا ہے۔

 انارمیں اینٹی آکسائیڈنٹس اور نائٹریٹ کے ساتھ کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں کو جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں، یہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔

خشک میوہ جات میں شامل اخروٹ کا شمار ایسی غذا میں ہوتا ہے جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کی روانی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔