آئندہ سیزن میں ڈینگی کو سرنہیں اٹھانے دیں گے،یاسمین راشد

Health minister
کیپشن: Doctor Yasmin rashid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداورچیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس ۔ اجلاس میں انسدادڈینگی کے حوالے سے محکمہ اوقاف،سپورٹس اور آبپاشی کے کام کی تعریف کی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اورچیف سیکرٹری کامران علی افضل نے صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسزاور وباء پر قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات پر بریفنگ دی۔

 اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہناتھا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ڈویژن اور ضلعی سطح پر اجلاس بلا کرڈینگی پرمکمل قابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیں۔ آئندہ سیزن میں ڈینگی کو سرنہیں اٹھانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈی ایچ اے لاہورسے ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، رواں سال کوشش ہوگی کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزنئی ہاؤسنگ سکیموں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو لازمی یقینی بنائیں، ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ہرماہ باقاعدگی کیساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہاکہ گزشتہ برس کے تجربے کو مدنظرکھتے ہوئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا آغاز جلدازجلد کیا جائے۔ سرویلنس کیساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کی تلفی پرخصوصی توجہ دی جائے۔