ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچی کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے قاری کو جیل

بچی کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے قاری کو جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے 13 سالہ بچی کو حراساں کرنے اور غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کا کیس میں ملزم کو جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق بچی کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر رکھنے کے کیس میں ملزم کا ریمانڈ مکمل ہونے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر سے کیس چالان طلب کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزم قاری عبدالقدیم متاثرہ بچی کو پڑھانے گھر آتا تھا، ملزم بچی کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا، ملزم کورونا وائرس کی بنا پر کئی ماہ سے بچی کو آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھاتا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالالقدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا۔ ملزم نے بچی کی تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی، خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer