ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کرینیں کباڑ جواب دے گئیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کرینیں کباڑ جواب دے گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پنجاب حکومت کی سرد جنگ ختم نہ ہوسکی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اسٹریٹ لائٹس کرینز کباڑ میں تبدیل ہونے لگیں، ورلڈ بینک کی گرانٹ کے باوجود کرینوں کی مرمت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 9 زونز میں بھی اسٹریٹ لائٹس کرینوں کی خستہ حالی حکام کا منہ چڑانے لگیں، خستہ حال کرینوں کی مرمت و بحالی کے لیے ورلڈ بینک نے خطیر فنڈز فراہم کیے لیکن میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پنجاب حکومت کی سرد جنگ کے باعث ورلڈ بینک کی گرانٹ استعمال نہیں ہوسکی۔

13 کرینوں میں سے 9 خراب جبکہ باقی ماندہ دھکا اسٹارٹ ہیں، بنیادی طور پر اسٹریٹ لائٹس کرین میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بے بسی کی تصویر پیش کر رہی ہیں جس کے پاس لارڈ میئر اور ڈپٹی میئرز بھی ہیں لیکن ستم ظریفی یہ کہ پھر بھی ایم سی ایل بے بس ادارہ ہے۔