ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قازقستان کا  پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنےمیں دلچسپی کا اظہار

قازقستان کا  پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنےمیں دلچسپی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قازقستان  نے  پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار  کیا ۔ 

وزارت تجارت کےمطابق یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے گفتگو کی بعد ممکن ہوئی، آلو کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کی گئی ہے۔

پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان کے زرعی شعبے، بالخصوص آلو کی پیداوار، میں برآمدی استعداد موجود ہے۔قازقستان کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد میں دلچسپی پاکستانی کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔