سٹی 42: موچی گیٹ بازار میں گڈی ڈور کی خرید و فروخت جاری مگر بلیک میں ہورہی ہے ۔
موچی گیٹ بازار میں ڈور کا پنا،تاوا ،ڈیڑھ تاوا گڈا نایاب ہوگیا۔ڈور کا 2پیس پنا بلیک میں 25 ہزار تک کا فروخت ہونے لگا۔ڈیڑھ تاوا 1ہزار جبکہ تاوا گڈا 500روپے میں فروخت
موچی گیٹ بازار میں پونا تاوا گڈا 300 تک فروخت ہونے لگا۔
ڈور، گڈی مہنگی ہونے کے باوجود شہریوں کی خریداری جاری ہے ۔ خریدار تین دن کی بسنت کے لیے منہ مانگی رقم دینے پر مجبور ہوگئے ۔
عدالت کے حکم کے باوجود حکومت قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرپائی اور دوسری طرف ڈیمانڈ زیادہ ہے جبکہ سپلائی کم اس لیے چار دوسرے شہروں سے بھی سپلائی آنے میں ابھی وقت لگے لگا۔ امید کی جا رہی ہے کل دیگر شہروں سے نئی سپلائی آنے سے قیمتیں معمول پر آجائیں گی ۔