ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈیوں پر بار کوڈ کا بہانہ،رشوت اور گڈے لینے والے4 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ

 گڈیوں پر بار کوڈ کا بہانہ،رشوت اور گڈے لینے والے4 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بسنت تہوار سے قبل لاہور کے تھانہ گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔  پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے لیکر چھوڑ دیا۔

پولیس کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے تین افراد  عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے لیکر چھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی موبائل گفتگو  وائرل ہونے پر افسران نے نوٹس لیکر چاروں اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155/C سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔