سٹی 42: 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسب سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
وفاقی وزرات امور کشمیر کی جانب سے مرکزی تقریب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تمام شرکا کو صبح 9 بج کے 20 منٹ پر مین جناح ایونیو شہید ملت، چائینہ چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔چائنا چوک سے ڈی چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔تمام وزارتوں کے افسران و ملازمین واک میں شریک ہوں گے۔
وفاقی وزراپریڈ گراؤنڈ میٹرو بس اسٹیشن سے واک میں شریک ہو کر اس کی قیادت کریں گے۔صبح 10 بجے سائرن بجا کر شرکا کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
تقریب کے دوران یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اہم خطابات ہوں گے۔پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کرے گا۔یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں 5 فروری شایان شان طریقے سے منایا جائے گا