سٹی 42 : پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے شفافیت اور احتساب کا پہلا قومی انڈیکس متعارف کرایا ہے۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد حقائق پر مبنی قومی بیانیے کا فروغ ہے، رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں تاثر زمینی حقائق سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ منفی تاثر کے باوجود عوام سرکاری اداروں کے ساتھ اپنے ذاتی معاملات کو بدعنوانی سے پاک سمجھتی ہے، رپورٹ نے قومی مکالمے میں شفافیت اور احتساب کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے۔
پیٹرن انچیف ایف پی سی سی آئی کے مطابق بین الاقوامی ادارے پاکستان کی حالیہ معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی اور آئیپسوس کے اشتراک سے پاکستان ٹرانسپیرنسی اینڈ اکائونٹیبلیٹی انڈیکس کے اجراء پر مبارکباد دی۔