ویب ڈیسک : سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے 25 ہزار سے زائد آسامیوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی، بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد آسامیوں مشتہر کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام میرٹ پر بھرتیوں اور گڈ گورننس کے قیام کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے، جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، وہاں جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
دیگر محکموں میں خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دیں گے۔