ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے جبکہ 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی۔
کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی۔ کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بجکر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بجکر 24 منٹ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہے، اس لیے 18 فروری کی شام چاند دیکھنے کی امید زیادہ ہے۔