سٹی42: یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ اور اس کے ماتحت تمام عدالتوں میں 5 فروری کو عدالتی تعطیل ہوگی۔
اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے مطابق 5 فروری کو ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتیں بند رہیں گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق یومِ کشمیر کی یہ تعطیل لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ عدالتی تعطیلات کے کلینڈر میں پہلے سے شامل ہے، جس کے باعث اس روز عدالتی کارروائیاں معطل رہیں گی۔