ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیرسیفٹی راڈ موٹر سائیکل چلانے  پر 2شہریوں کیخلاف مقدمہ درج

بغیرسیفٹی راڈ موٹر سائیکل چلانے  پر 2شہریوں کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اسرارخان) شہر لاہور میں موٹر سائیکل سوار اب ہو جائیں ہوشیار ،بغیر سیفٹی راڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع  ہو گیا۔

 گلبرگ اور نصیر آباد پولیس نے سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 2 مقدمات درج کر لئے ۔گلبرگ پولیس نے اے ایس آئی محمد امجد کی مدعیت میں حسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ نصیر آباد پولیس نے سب انسپکٹر خالد محمود جاوید کی مدعیت میں حمزہ جمیل کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

 پولیس حکام کاکہنا ہے کہ بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے حکومتی متعین کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، موٹر سائیکل سوار سیفٹی راڈ کا استعمال یقینی بنائیں، سیفٹی راڈ نہ لگانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔