سٹی42:شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا ۔
چینی مزید 2 روپے مہنگی ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 152 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ پرچون سطح پر چینی 155 روپے سے 157 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بدستور غائب ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔حکومت کی جانب سے اس کی فراہمی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔