’میرے گھر پر پوسٹرز کیوں لگائے‘ مکان مالک نے نوجوان پر فائرنگ کردی

’میرے گھر پر پوسٹرز کیوں لگائے‘ مکان مالک نے نوجوان پر فائرنگ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا : گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ بیکو پور میں گھر کے باہر پوسٹر لگانے پر مکان مالک نے فائرنگ کردی، جس کی وجہ سے پوسٹر لگانے والا نوجوان زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فیاض بٹ نامی شخص کے گھر کی دیوارپہ پوسٹرز چسپاں ہورہے تھے، کہ اسی دوران مالک مکان اور پوسٹر لگانے والے نوجوان کے مابین جھگڑاہوگیا، مالک مکان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جس کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان مظہر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مبین عارف جٹ کے پوسٹر لگا رہے تھے۔ مبین عارف جٹ کے پوسٹر اور زخمی نوجوان کے جوتے وہی پڑے ہیں۔  فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا۔

واضح رہے کہ مبین عارف جٹ این اے 78 سے خرم دستگیر کے مدمقابل ہیں۔