گبین جبہ میں 2 فٹ تک برف باری، خراب روڈ کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر خطاب: سوات مٹہ کے علاقے گبین جبہ میں 2 فٹ تک برف باری پڑنے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 گبین جبہ سوات مٹہ کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، جہاں اب تک تقریبا 2 فٹ تک برف باری ہوچکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ گبین جبہ روڈ سیلاب 2022 میں بہہ گیا تھا، سیلاب کے باعث روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں، جن پر اب تک کسی نے بھی توجہ نہیں دی، روڈ خراب ہونے کی وجہ سے وہاں آنے والے سیاحوں اور وہاں کے رہائشیوں کو کافی مشکیلات کا سامنا ہے۔